انسانی کان میں’لال بیگ‘ کا خاندان آباد

چین میں ایک شخص کے کان کے اندر 10 سے زائد چھوٹے بڑے لال بیگز پر مشتمل لال بیگ کا ایک پورا خاندان آباد تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’مسٹر لو‘ نامی ایک 24 سالہ چینی شخص کے کان میں ایک رات اچانک شدید درد اُٹھا جس پر انہوں نے اپنی اہلیہ سے کہا کہ وہ ٹارچ کی مدد سے کان کے اندر دیکھیں کہ درد کیوں ہورہا ہے۔

مسٹر لو کی اہلیہ نے شوہر کے کان میں دیکھا تو انہیں ایک بڑا لال بیگ دکھائی دیا۔

کان میں لال بیگ کی موجودگی کا سن کر لو انتہائی پریشان ہوگئے اور فوراً قریبی اسپتال پہنچ گئے، جہاں ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ اُن کے کان میں 10 سے زائد چھوٹے اور بڑے لال بیگز موجود ہیں اوریہی اُن کے کان میں شدید درد کی وجہ ہے۔

ڈاکٹر نے مسٹر لو کے کان کے اندر سے تمام لال بیگز نکال لیے جبکہ یہ اب تک معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اُن کے کان میں لال بیگ کب سے موجود تھے۔

مسٹر لو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی عادت ہے وہ ہمیشہ کھانا یا کوئی بھی چیز کھانے کے بعد اُسے بیڈ پر ہی چھوڑ دیتے تھے۔

اُن کے خیال میں یہی وجہ ہے کہ لال بیگ اُن کھانے کی اشیاء پر آتے ہوں گے اور وہیں سے اُن کے کان کے اندر بھی چلے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں