لبنان کے مظاہروں میں ہزاروں طلباء شریک

لبنان کے مظاہروں میں یونیورسٹی اور اسکولوں کے ہزاروں طلباءبھی شامل ہوگئے۔

مظاہرین نے بیروت میں احتجاج کیا اور سب چور ہیں ،سب چور ہیں کے علاوہ انقلاب ،انقلاب کے نعروں سے مظاہرہ کیا ۔

مظاہرین کا مطالبہ ہےکہ نئی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے۔

یاد رہے کہ لبنان بھر میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں ،منگل کی شام ہونے والے مظاہروں میں مظاہرین نے برتن اٹھا رکھے تھے جنہیں بجا کر احتجاج کیا جا رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں