گوگل پرفوڈ ڈیلیوری سروس کو سرچ کرنے میں300 فیصد اضافہ

عالمی وبا کووڈ 19 کے باعث لاک ڈاون کے دوران کروڑوں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں, چنانچہ اسی وجہ سے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے استعمال میں کئی سو گنا اضافہ دیکھنے میں آ ٓیا ہے۔

اس کے علاوہ لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن گیمز، آن لائن شاپنگ اور آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ سائٹس کے استعمال میں بھی تیزی سے اضافہ ہواہے۔

حال ہی میں معروف سرچ انجن گوگل کے انٹرنل ڈیٹا کے مطابق کورونا وائرس کے دوران دنیا بھر میں ‘فوڈ ڈلیوری سروس’ کو انٹرنیٹ پرسرچ کرنے میں 300 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال امریکیوں کی جانب سے کھانے پینے کی ترکیب اوراس سے متعلق ویڈیوز دیکھنے میں 31 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گوگل کے ڈیٹا کےمطابق اسی طرح دنیا بھر میں ‘آن لائن فارمیسی’ کو سرچ کرنے میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ صارفین کی جانب سے ذہنی دباؤ اور تناؤ سے متعلق ویڈیو بھی پہلے سے زیادہ دیکھی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں