آسٹریا میں 4.7 شدت کا زلزلہ، متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا

آسٹریا میں نیو کرکھن کے علاقے میں 4.7 شدت کا زلزلہ آیا ،زلزلہ سے متعدد رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

زلزلہ کا مرکز جنوبی لوئر آسٹریا میں تھا جو وینر نیوسٹڈ سے تقریبا دس کلومیٹر اور نیوکرکھن سے پانچ کلومیٹر دور تھا اور بتایا جاتا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی صرف 3000 تین ہزار میٹر تھی۔

زلزلہ کے مرکز کے علاقے میں عمارتوں کو معمولی سا نقصان پہنچا ہے جبکہ زلزلے کے جھٹکے آسٹریا کے بڑے حصوں اور یہاں تک کہ آس پاس کے ممالک میں بھی محسوس کیے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں