45 اوورز میں پاکستان 4 وکٹ پر 225 رنز

45 اووز کے کھیل میں پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر225رنز بنائے ہیں۔

ٹاس جیت کر بیٹگ کرتے ہوئے پاکستان کی پہلی وکٹ 35رنز پر گری، امام الحق کو 17رنز پر لایون نے آؤٹ کیا۔

شان مسعود اور حارث سہیل نے دوسری وکٹ کے لئے اسکور میں 43 رنز بنائے، اسکور 78ہوا تو شان مسعود کو کولٹر نائیل نے کلین بولڈ کردیا۔

عمر اکمل نے حارث سہیل کے ساتھ مل کر ٹیم کا اسکور 176تک پہنچایا۔

عمر اکمل 49رنز بناکر کولٹر نائیل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

کپتان شعیب ملک صرف 11رنز بناکر میکسویل کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

اس سے پہلے پاکستان ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

میچ کے آغاز سے پہلے دونوں ٹیموں نے سانحہ کرائسٹ چرچ کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

25 اوورز میں پاکستان 2 وکٹ پر 108رنز

پاکستان ٹیم میں شان مسعود، امام الحق، حارث سہیل، عمر اکمل، شعیب ملک، فہیم اشرف، عماد وسیم، محمد رضوان، محمد عامر، یاسر شاہ اور محمد عباس شامل ہیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم آرون فنچ، عثمان خواجہ، پیٹر ہینڈز کومب، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، شان مارش، ایلکس کیرے، ناتھن کولٹر نائل، جھائے رچرڈسن، ناتھن لایون اور ایڈم زامپا پر مشتمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں