.50کاریں چرانے والا 25سالہ چور؟

نئی دہلی۔۔۔۔۔پلک جھپکتے گاڑیاں غائب ہونے کی شکایات موصول ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور اس نے چوروں کو پکڑنے کیلئےخصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے کارروائی کرتے ہوئے کارچور کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ 50سے زائد گاڑیاں ٹھکانے لگانے والے چور کوضلع شاہدرہ سے گرفتار کیاگیا ۔اس کے قبضے سے 2ویگن اور ایک قیمتی کار برآمد ہوئی۔ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم 25سالہ مشاہد ضلع مظفر نگرمیں کاروں کی اصلاح و مرمت کا کام  نمائشی طور پرکررہا تھا جبکہ اصل دھندہ گاڑیاں چرانے کا ہے۔پوچھ گچھ کے دوران 50سے زائد گاڑیاں چرا کر فروخت کرنے کی بات قبول کی۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک پرس ضبط کیا جس میں گاڑیوں کے دروازے کھولنے کی چابی ،ای سی ایم پارٹس کے علاوہ کٹر ، ڈرل مشین اور تالا توڑنے کے دیگر آلات موجود تھے۔خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر اسپیشل سیکیورٹی فورس کے انچارج ہیرا لال کی ٹیم نےچور کو گرفتارکرکے اسکے ٹھکانوں کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں