کنٹینر میں چھپ کر لیہ سے سوات جانے والے 50 افراد پکڑے گئے

پولیس نے کنٹینر میں چھپ کر پنجاب سے خیبرپختونخوا جانے والے 50 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق لیہ سے سوات جانے والے 50 افراد کنٹینر میں چھپے ہوئے تھے، یہ لوگ پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث کنٹینر میں چھپ کر جارہے تھے۔

پولیس کے مطابق کنٹینر قبضہ میں لے کر تمام افراد کو تھانہ صدر منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں