میر شکیل کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں احتجاج کا 76 واں دن

جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں76 دن سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، احتجاجی کیمپ کے شرکاء نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ دہرایا۔

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں ڈیوس روڈ پر جاری احتجاجی کیمپ میں سینئر صحافی، سول سوسائٹی کے رہنما، جنگ اور جیو کے کارکن بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ مظاہرین میر شکیل کی رہائی کا مطالبہ دہراتے رہے۔

شرکاء سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ میر صحافت کی گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے، حکمران آزادی صحافت کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے تھے، آئندہ بھی ناکام رہیں گے۔

مقررین نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کی رہائی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں