آمدہ طبی الیکشن کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد کروایا جائے گا: پاکستان طبی کانفرنس ضلع نارووال

نارووال ( سنہرا دور): پاکستان طبی کانفرنس گوجرانولہ ڈویژن کے نائب صدر جناب حکیم افتخاراحمد صاحب ، پاکستان طبی کانفرنس ضلع نارووال کے جنرل سیکرٹری جناب حکیم محمد سعید عارف صاحب اور دیگر حکماء نے حکیم عبدالمنان رانا صاحب کی رہائش گاہ موضع دیپوکے میں ان کی عیادت کی۔اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔اس بیٹھک میں طبی الیکشن کے حوالہ سے مفید گفتگو کی گی۔ اطباء اکرام نے الیکشن 2021 پر تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی۔آخر پر طبی قائدین نے آمدہ الیکشن کی پیش نظر ایک سیمینار منعقد کرنے کی ضرورت محسوس کی۔جس میں پاکستان طبی کانفرنس کی مرکزی قیادت اہم دانشور اور ضلع نارووال کے اطباء کو شرکت کی دعوت دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں