گتے سے کاریں اور موٹر سائیکلیں بنانے والا ویت نامی فنکار

ہنوئی: (نیٹ نیوز) ویت نام فنکار کائی زیانگ ژونگ نے مہنگی ترین کاروں اور موٹر سائیکلوں کے گتے سے بنے ماڈل تیار کر لئے۔

تفصیل کے مطابق ویت نام میں گاڑیوں اور ہیوی بائیک کے ایک شوقین کائی زیانگ ژونگ نے مہنگی ترین کاروں اور موٹرسائیکلوں کے ایسے ماڈل تیار کئے ہیں جو سخت گتے اور دھاتی پلیٹوں سے بنے ہیں۔

ان کی تیار کردہ سواریاں ہوبہو مشہور برانڈ سے ملتی ہیں اور اسی وجہ سے لوگ ان میں غیر معمولی دلچسپی لے رہے ہیں۔

کائی زیانگ ژونگ کا اپنا یوٹیوب چینل بھی ہے جس میں وہ اپنے فن پاروں کی تفصیلات پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔

لوگ اسے فنکار سمجھتے ہیں اور اب تک ان کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد3 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں