فلپائنی نوجوان نے ایک پہیے والی مونو موٹر بائیک بنا ڈالی

فلپائن سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے ایک پہیے والی انوکھی موٹر سائیکل تیار کرلی ہے جو تیز رفتاری سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پورے ملک میں اس مونو موٹر سائیکل کی دھوم مچی ہوئی ہے اور دیکھنے والے اسے بے حد سراہ رہے ہیں۔ فلپائنی نوجوان جب اپنی تیار کی ہوئی ایک پہیے والی موٹر سائیکل سڑک پر لایا اور تیزی سے دوڑانے کا شاندار مظاہرہ کیا تو عوام اس کی مہارت کی تعریف کئے بنا نہ رہ سکے۔

اس انوکھی موٹرسائیکل کو دیکھ کر دیگر نوجوانوں نے بھی اسے چلانے کیلئے ٹریننگ کی خواہش ظاہر کی جسے موٹرسائیکل بنانے والے نوجوان نے خوش دلی سے قبول کر لیا۔ عوام نے نوجوان کے جذبے کو سراہا اور موٹرسائیکل بنانے کے دوران اس کی شب و روز کی محنت کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں