AII بینک کی پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ایشیائی انفرا اسٹرکچر سرمایہ کاری بینک (اے آئی آئی )نے پاکستان کے لئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

ایشین انفرا اسٹرکچر بینک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان کی معیشت کو خطرات کا سامنا ہے، کورونا وائرس کے باعث پاکستان کی ترسیلات زر اور برآمدات میں 5 ارب ڈالرز کی کمی کا امکان ہے۔

کورونا وائرس کے نقصانات پر قابو پانے کے لیے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دی گئی ہے ، یہ رقم کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے استعمال ہوگی۔

بینک کے مطابق رقم صحت اور سوشل سیفٹی نیٹ پروگرامز پر خرچ کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ اے آئی آئی بینک ممبر ممالک کو 10 ارب ڈالر تک قرض دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں