خانہ کعبہ میں معذور افراد کے داخلے اور نماز کے لیے جگہیں مختص

مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی انتظامیہ نے معذور افراد کے آنے جانے کے راستے اور نماز کی جگہیں مختص کردی ہیں۔ یہ اقدام نماز اور عمرے کی بحالی پروگرام کے تحت کیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق خانہ کعبہ کی انتظامیہ نے پہلی منزل معذوروں کی نماز کے لیے مختص کردی ہے۔ ایسے افراد کا حرم شریف کے صحن میں پہنچنے پر استقبال کیا جارہا ہے اور وہاں سے نکلنے تک ان کا خیال رکھا جارہا ہے۔ جبکہ کورونا وائرس کے حوالے سے تمام تر احتیاطی تدابیر پر مبنی علامتیں بھی چسپاں کردی گئی ہیں۔

انتظامیہ کے اہلکار سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مل کر معذروں کا درجہ حرارت چیک کرتے ہیں۔ معذروں کے امور کے ڈائریکٹر جنرل فیصل بن الجودی نے بتایا کہ کورونا وبا کے خاص حالات کو سامنے رکھ کر بڑی احتیاط سے انتظامات کیے گئے ہیں۔

معذور حضرات کو وہیل چیئرز مفت فراہم کی جارہی ہیں جن سے وہ طواف، سعی اور حرم شریف آنے جانے میں سہولت محسوس کررہے ہیں۔ الجودی نے بتایا کہ حرم شریف میں 32 دروازے ایسے ہیں جن سے معذوروں کی وہیل چیئرز بآسانی اندر آ اور جاسکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں