انجیلینا جولی کے پلے میں مہوش حیات جلوہ گر ہوں گی

سپر ہٹ فلم پنجاب نہیں جاؤں گی، لوڈ ویڈنگ اور جوانی پھر نہیں آنی سے شہرت حاصل کرنے والی صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات کو ہالی ووڈ کی معروف اسٹار اور مخیر اداکارہ انجلینا جولی کی تیار کردہ بی بی سی پروڈکشن ’My world‘ میری دنیا میں شامل کیا جائے گا۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے مہوش حیات کا کہنا ہے کہ ’میں بہت خوش ہوں کہ بی بی سی ورلڈ کے لیے میرا انٹرویو جلد ہی نشر کیا جائے گا۔‘

مہوش حیات نے مزید کہا کہ انجیلینا جولی کا یہ پہلا ٹی وی شو ہے، جس کی کہانی جتنی سننے میں اچھی ہے، مجھے امید ہے لوگوں کو اس سے بھی بڑھ کر پسند آئے گی۔

مہوش حیات نے ہالی ووڈ اداکارہ انجیلینا جولی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انجیلینا نے اپنے شو کے لیے ایک عمدہ تصور تخلیق کیا، جس کا مقصد ناظرین کو دنیا میں جاری امور سے آگاہ کرنا ہے، اس سے مداحوں کو بین الاقوامی امور کے بارے میں اپنی رائے پیدا کرنے میں مدد کے لیے حقائق اور اعداد و شمار بھی پیش کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ دو بین الاقوامی لکس اسٹائل ایوارڈز (پاکستان کا سب سے بڑا انٹرٹینمنٹ ایوارڈز) یافتہ مہوش کو حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے، جو ان کی کامیابیوں کی بنیاد پر پاکستان میں ایک فن کارہ کو دیا گیا سب سے بڑا انعام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں