طبی عملے کو تنخواہ کے برابر الاونس دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے طبی عملے کو تنخواہ کے برابر الاؤنس دینے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں و زیراعلیٰ کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا وائرس کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد، وزیر قانون راجا بشارت اور دیگر نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف مہم میں سرگرم عمل ڈاکٹروں، عملے اور دیگر کو ایک تنخواہ کے برابر الاؤنس ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں کرفیو نہیں ہے لیکن شہری گھروں میں رہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر مخیر حضرات سے نادار لوگوں کی مالی معاونت کرنے کی اپیل بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں