ایپل نے آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے تمام آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔

ایپل انتظامیہ کے مطابق کمپنی نے اپنے تمام آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے جس کے تحت سیکیورٹی میں پائی جانے والی خرابی کو دور کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی نے متاثرہ صارفین کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ ایپل ویب کٹ براؤزر انجن کو بہتر بنانے کے لیے آئی او ایس 14.4.2 جلد از جلد ڈاؤن لوڈ کر لیں۔

ایپل کا کہنا ہے کہ آئی او ایس کے پرانے ورژن میں پائی جانے والی خرابی صارفین کو نقصان پہنچانے والے کراس سائٹ اسکرپٹ پر لے جا سکتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں