اٹک: کرونا وبا کے حوالے سے بہترین کارکر دگی پر پولیس ملازمین و افسران کو خصوصی اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد

اٹک (سنہرا دور): کرونا وائرس کی وبا کے دنوں میں فرض شناسی اور جواں مردی کے ساتھ اپنے سرکاری فرائض سرانجام دینے والے پولیس ملازمین و افسران کی حوصلہ افزائی اور ان کو خصوصی اعزازات اور تعریفی اسناد سے نوازنے کی تقریب اٹک شہر میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اس موقع پر پولیس اور ضلع اٹک کے دیگر سرکاری ملازمین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی مہمانان خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم فرض شناس اور مخلص انسان دوست اہلکاروں کے ساتھ ضلع اٹک میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں کرونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لئے مضبوط قوت ایمانی اور قوت ارادی کے حامل لوگوں کا کام تھا خدا کا شکر ہے آج ہم اس وبا سے آہستہ آہستہ نکل رہے ہیں اس موقع پر انہوں نےاسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکوکارہ, اے ایس پی اٹک عمارہ شیرازی، ایس ایچ اواٹک سید حامد کاظمی سب انسپکٹر مظہر حسین شاہ سمیت دیگر سرکاری ملازمین اور افسران کو تعریفی اسناد اور اعزازات تقسیم کیے اس موقع پر جملہ ملازمین نے اعلیٰ افسران کی طرف سے حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ ادا کیا.


اپنا تبصرہ بھیجیں