آزاد کشمیر: مساجد اور کھلے مقامات پر جمعۃ الوداع کے اجتماعات ہونگے

آزاد کشمیر میں مساجد اور کھلے مقامات پر نماز جمعۃ الوداع کے اجتماعات ہوں گے، ایس او پیز پر سختی سے عمل کی ہدایات کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ عید کی نماز کی ادائیگی کے دوران سماجی رابطے برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب برتا جائے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رش سے بچنے کے لیے ایک سے زائد بار ایک ہی میدان میں نماز کا اہتمام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 50 سال سے زائد اور 15 سال سے کم عمر کے افراد نماز کے لیے نہ آئیں۔

اس کےعلاوہ کھانسی، نزلہ اور زکام میں مبتلا افراد کو بھی نماز کے لیے آنے سے منع کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں