بلوچستان، زمین تیزی سےسمندر برد ہو رہی ہے

تیکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف معظم خان نے انکشاف کیا ہے کہ تیز لہروں کے باعث بلوچستان میں زمین تیزی سے سمندر برد ہو رہی ہے۔

تیکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف معظم خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے ڈامب کے قریب سمندر زمین برد کررہا ہے، زمین کا تیزی سےسمندر برد ہونا تیز لہروں کے سبب ہے، دو دن قبل سپرمون کے باعث ہائی ٹائیڈز بھی بن رہی ہیں۔

مقامی ماہی گیر رہنما کا کہنا ہے کہ کٹاؤ کے باعث 20 سے 25 چھوٹی مقامی کمپنیاں شدید متاثر ہوگئی ہیں۔

مقامی ماہی گیر رہنما محمد انور کا مزید کہنا ہے کہ 50 سے 60 ہیکٹرکا علاقہ متاثرہو سکا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں