بینکنگ محتسب کے بینکوں کو 22 کروڑ 48 لاکھ روپے ادائیگی کے احکامات

بینکنگ محتسب نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں بینک صارفین کی شکایات سن کر بینکوں کو 22 کروڑ 48 لاکھ روپے ادائیگی کے احکامات صادر کیے ہیں۔

بینکنگ محتسب آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران بینک صارفین نے 8 ہزار 845 شکایات درج کروائیں جن میں سے 6 ہزار 563 شکایات کو نمٹایا ہے۔

بینکنگ محتسب نے بینکوں پر 22 کروڑ 48 لاکھ روپے ادائیگی کے احکامات جاری کیے ہیں۔

زیادہ پڑھی گئی: سمندری طوفان میگی سے تباہی، حادثات میں 28 افراد ہلاک

بینکنگ محتسب آف پاکستان محمد کامران شہزاد نے بینک صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ذاتی اور مالی معلومات کسی شخص کو ظاہر نہ کریں۔

انہوں نے بینک صارفین کو مشکوک کال موصول ہونے کے صورت میں بینک کی قریبی برانچ یا ہیلپ لائن سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بینکنگ محتسب کے بینکوں کو 22 کروڑ 48 لاکھ روپے ادائیگی کے احکامات” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں