بیلجیئم، 40ہزار میں سے 11899 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت

بیلجیئم میں گزشتہ روز 40 ہزار ٹیسٹوں کے بعد 11899 افراد کروناوائرس سے متاثرہ افراد سامنے آچکے ہیں۔

بیلجئین فیڈرل ہیلتھ منسٹری کی جانب سے آگاہی کے لیے قائم کرائسسز سینٹر کی آج کی پریس کانفرنس کے دوران عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ضروری ہے کہ ہم اپنے گھروں میں رک کر اپنی اور دوسروں کی جان بچائیں۔

منسٹری کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 82 افراد کروناوائرس کے سبب جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 513 ہوگئی ہے ۔

اسی طرح گذشتہ 24 گھنٹے میں 536 نئے مریضوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے جس کے بعد اسپتال میں داخل افراد کی تعداد 4524 ہوگئی ہے ۔

فیڈرل ہیلتھ منسٹری کی جانب سے مزید آگاہ کیا گیا کہ اس وقت کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے جو نظام یا جگہ متعین کی گئی ہے اس کا 53 فیصد بھر چکا ہے۔

اس لیے انتہائی ضروری ہے کہ لوگ گھروں میں رہ کر اپنی اور دوسروں کی جان بچائیں تاکہ اسپتالوں پہ اتنا بوجھ نہ آپڑے کہ اسے سنبھالنا ممکن نہ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں