مسکن چورنگی دھماکے پر بلاول بھٹو کا اظہار افسوس

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کراچی کے علاقے مسکن چورنگی پر ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے کی نوعیت اور صورتحال سے متعلق تفصیلات لی ہیں، بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے زخمیوں کے بہترعلاج معالجے کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں ۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بلاول بھٹونے کراچی میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے ۔

واضح رہے کہ آج صبح کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 کی ایک رہائشی عمارت میں ہونے والے پراسرار دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 28 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

دھماکا تخریب کاری کا نتیجہ ہے یا اتفاقی واقعہ ہے پولیس کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں