بلاول بھٹو نے پیپلز اربن فاریسٹ کا معائنہ کیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں لیاری ایکسپریس وے کے قریب شجرکاری کے لیے لگائے گئے پودوں کا معائنہ کیا ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے 4 فروری کو لیاری ایکسپریس وے کے قریب پیپلز اربن فارسٹ منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کو شجرکاری منصوبے کے پہلے فیز کی تکمیل کے لیے تین ماہ کا وقت دے دیا۔

چیئرمین پی پی پی نے لیاری کے بچوں کے لیے والی بال کورٹ، فٹسال اور باکسنگ رنگ پر مشتمل پلے ایریا بنانے کی ہدایت کی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ پیپلز اربن فارسٹ منصوبے کے جائزے کے لیے یہاں کا دورہ کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی نئی نسل کے لیے سرسبز ماحول فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں