کینیڈا، تمام سرحدیں اور فضائی سروس بندکرنے کا فیصلہ

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نےکہا ہےکہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ملک کی تمام سرحدیں اور فضائی روٹس بندکر دیے جائیں۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے حکم جاری کیا ہے کہ 18 مارچ کے بعد کینیڈا کی تمام سرحدیں اور فضائی روٹس بند کر دیے جائیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ ملک کے تمام 10 صوبوں میں کورونا وائرس پھیلنے اور313 تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔

اوٹاوا میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے اپنے ملک کو مکمل طور پر لاک ڈاون کرنے کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم ٹروڈو نے مزید کہا کہ اس حوالے سے آنے والے وقتوں میں ہمیں مزید اقدام کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ شہریوں کی حفاطت اور ملکی معیشت کو محفوظ اور یقینی بنایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں