چیئرمین سیال میاں نعیم جاوید کی ڈی سی سیالکوٹ ذیشان جاوید لاشاری کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد، سیالکوٹ ائرپورٹ کا دورہ کرنے کی دعوت

سیالکوٹ (سنہرا دور): ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذیشان جاوید لاشاری نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ بنا کر پرائیویٹ سیکٹر میں جو لا زوال مثال قائم کی ہے اسے مزید کامیابی سے ہمکنار کرنے لئے ضلعی انتظامیہ بھرپور تعاون کرئے گی۔ انہوں نے ان خیالا ت کا ظہار انہیں سیالکوٹ میں ڈپٹی کمشنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دینے کے لیے آنے والے سیالکوٹ انٹرنیشنل لمیٹڈ کے چیئرمین میاں نعیم جاوید کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں وائس چیئرمین چودھری محمد افضل اور منیجر تعلقات عامہ عبدالشکور مرزا شامل تھے۔وفد نے ڈپٹی کمشنر کو ان کی سیالکوٹ تعیناتی پر مبارک دینے اور انہیں سیالکوٹ پورٹ آنے کے لیے دعوت دینے کے لیے ملاقات کی تھی۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذیشان جاوید لاشاری نے انہیں خوشی ہے کہ ان کی ایک ایسے ضلع میں بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی ہوئی ہے جہاں بزنس کمیونٹی اپنی مدد آپ کے تحت اپنے مسائل حل کرنے میں سب سے زیادہ متحرک ہے۔ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ ایک منصوبہ ہے جس کی ہر جگہ مثال دی جاتی ہے۔چیئرمین سیال میاں نعیم جاوید نے اس موقع پر بتایا کہ سیالکوٹ ائر پورٹ کی منظوری صدر جنرل پرویز مشرف کی مہربانی سے ہوئی جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے بھرپور تعاون کیا جبکہ بطور ضلع ناظم انہوں نے اس منصوبے کو پروان چڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ قبل ازیں چیئرمین سیال میاں نعیم جاوید اور وائس چیئرمین چودھری محمد افضل شاہین نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذیشان جاوید لاشاری کو گلدستہ پیش کیا، انہیں سیالکوٹ میں بطور ڈپٹی کمشنر تعینات ہونے پر مبارک دی جبکہ انہیں سیالکوٹ ائرپورٹ کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں