چکوال میں 22 سو لیٹر مضرِ صحت دودھ تلف

پنجاب کے ضلع چکوال میں پنجاب فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے) نے کارروائی کرتے ہوئے غیر معیاری اور مضرِ صحت 22 سو لیٹر دودھ کو تلف کر دیا ہے۔

پی ایف اے کے فوڈ انسپکٹر کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک اطلاع پر چکوال میں اوڈھر وال کے مقام پر کارروائی کی جس کے دوران ملاوٹ شدہ دودھ لے جانے والی گاڑی کو پکڑ لیا۔

ملزمان غیر معیاری اور مضرِ صحت دودھ کے ٹینکر سرگودھا سے چکوال لے کر آ رہے تھے، کارروائی کے دوران برآمد ہونے والا 22 سو لیٹر دودھ تلف کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں