چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل کا آئی ایس پی آر کا دورہ

چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل چین وین رونگ اور وفد کی جانب سے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا گیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وفد نے دورہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 93 ویں سالگرہ پر کیا ہے، میجرجنرل بابر افتخار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے چینی وفد کاخیر مقدم کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجرجنرل بابر افتخار کی جانب سے پی ایل اے کے قیام کی سالگرہ پر مبارک باد دی گئی۔

اس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پا ک فوج اور پی ایل اے پاک چین اسٹریٹجک تعلقات کا اہم جز ہیں، دونوں مسلح افوا ج کے درمیان برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔

دورے کے دوران دفاعی اتاشی میجر جنرل چین وین رونگ نے کہا کہ پاک چین ملٹری تعلقات گزرتے وقت کے ساتھ مضبوط ہوئے ہیں، پاک چین دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہے گی، چین کورونا کے دوران پاکستان کی تمام شعبوں میں کوششوں کو کو سراہتا ہے۔

چین کے سفیر یاؤ جنگ نے بھی پی ایل اے کے قیام کی سالگرہ پر پیغام بھیجا، چینی سفیرکا بھیجے گئے پیغام میں کہنا تھا کہ پاک چین عسکری تعلقات اسٹریٹجک تعاون کا ستون ہیں، چین پاکستان کے ساتھ عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔

چینی سفیر یاؤ جنگ نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ خطےمیں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پاکستان سے عسکری تعلقات مضبوط بناناچاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں