کورونا، سندھ کے بعد پنجاب میں بھی مزارات بند

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے صوبے کے مزارات بند کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ پنجاب کے مزارات بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے چیف سیکریٹری کو پنجاب کے مزارات بند کرنے کے فیصلے پر فی الفور عملدرآمد کی ہدایت جاری کی گئیں ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ کے بعد صوبہ پنجاب میں بھی مزارات اگلے 3 ہفتے تک بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ مزارات بند کرنے کا فیصلہ خطرناک عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں