کورونا، فلم انڈسٹری سے وابستہ لاکھوں افراد پریشان

دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے مذہبی اجتماعات، تہوار، تعلیمی ادارے، مارکیٹیں اور کھیل سمیت دیگر تمام شعبے متاثر ہو چکے ہیں۔ پابندیوں کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں لوگ اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہیں۔

دنیا بھر میں موسیقی کے کنسرٹس، ٹی وی شوز اور فلموں کی ریلیز میں تاخیر و منسوخی کے باعث فلم انڈسٹری سے جڑے افراد اب اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں فلموں اور سنیما سے جڑے ملازمین کورونا کے باعث کافی پریشان ہیں۔ ڈیلی ویجز پر کام کرنے والوں کو کام نہ ہونے کی وجہ سے پیسوں کی ادائیگی رک چکی ہے۔

امریکا میں غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم انڈسٹری سے جڑے افراد کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث پابندیوں کی وجہ سے شوز اور کام کی بندش یا منسوخی کی وجہ سے انہیں گھریلو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جن میں بلوں کی ادائیگی، گھر کا کرایہ اور دیگر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں