الزامات کے بجائے اکھٹے ہو کر کورونا سے لڑنے کی ضرورت ہے، زلفی بخاری

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے اکھٹے ہو کر کورونا سے لڑنے کی ضرورت ہے۔

زلفی بخاری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے کبھی تفتان سے زائرین کو روکنے یا بھیجنے کے بارے میں بات نہیں ہوئی ہے ۔

ریکارڈ کی درستگی کے لئیے : میری نہ تو وزیراعلی بلوچستان سے کبھی تفتان سے زائرین کو روکنے یا بھیجنے کے بارے میں بات ہوئی اور نا ہی کسی اور ادارے فورم پر اس سلسلے میں کسی بھی طرح سے اثرانداز ہوا۔کرونا عالمی وبا ہے ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے اکھٹے ہو کر لڑنے کی ضرورت ہے

انہوں نے کہا کہ کسی اور ادارے یا فورم پر اس سلسلے میں کسی بھی طرح سے اثرانداز نہیں ہوا۔

زلفی بخاری نے کہا کہ کورونا وائرس ایک عالمی وبا ہے، ہم حکومتوں کو ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے اکٹھے ہو کر اس وبا سے لڑنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں