کورونا کے سبب برطانیہ میں ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ ملتوی

کورونا وائر س کے باعث بر طانیہ میں شروع ہونے والی ورلڈ پروفیشنل اسنوکر چیمپین شپ ملتوی کردی گئی۔

ملتوی ہونے والی ورلڈ پروفیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کو 18 اپریل سے شروع ہونا تھا جو کہ 4 مئی تک کھیلی جانی تھی۔

ایونٹ کی انتظامیہ نے کورونا کے پھیلنے کے سبب اسنوکر چیمپئن شپ کو ملتوی کردیا ہے۔

آرگنائزرز پرامید ہیں کہ یہ چیمپئن شپ اب جولائی یا اگست میں منعقد کروائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں