کورونا پر ڈبلیو ایچ او اور یو این کی ہدایات پر عمل کیا جائے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ خوف کو دور کرنے میں حقائق مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ کورونا کے بارے میں حقائق کو سنا جائے اور افواہوں یا غلط معلومات سے اجتناب کیا جائے۔

António Guterres

@antonioguterres
I urge everyone to follow the advice from official sources like @WHO, @UN & health authorities on the #coronavirus.

Facts can help to minimize fear. It’s essential to listen only to the facts about #COVID19, not rumours or misinformation. https://www.un.org/en/coronavirus

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے حوالے سے لوگوں میں خوف پھیل گیا ہے۔ وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اب تک 6500 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں