نیوزی لینڈ میں کرکٹ سرگرمیاں معطل

کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دورۂ نیوزی لینڈ ملتوی کردیا، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی تمام سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق کمیونٹی کرکٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس کے بعد کلب اور اسکول کرکٹ کے علاوہ کرکٹ پروگرامز اور ٹریننگ بھی روک دی گئی ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنا دورۂ نیوزی لینڈ ملتوی کیا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو گزشتہ ہفتے دورۂ آسٹریلیا ادھورا چھوڑ کروطن واپس آنا پڑا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں