شالیمار ایکسپریس کو بند کرنے کا فیصلہ

ریلوے انتظامیہ نے لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کو مسافروں کی کم تعداد کے باعث بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، ٹرین 15 جولائی سے بند کردی جائے گی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے شالیمار ٹرین بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن آج جاری کردیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس پر لاک ڈاؤن کے بعد دوبارہ چلنے سے لے کر اب تک مسافروں کی تعداد بہت کم تھی جس کے باعث ریلوے کو اس ٹرین سے خسارے کا سامنا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں