ڈسٹرکٹ میڈیا کلب نارووال کے نائب صدر نوما بٹ کے بڑے بھائی انتقال کر گئے

آبائی قبرستان میں سپردِ خاک نماز جنازہ میں سماجی،سیاسی،صحافتی شخصیات کی شرکت

نارووال(سنہرا دور): تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ میڈیا کلب نارووال کے نائب صدر حنان اشرف بٹ عرف نوما بٹ کے بڑے بھائی عمران بٹ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ پاکستان فاؤنڈیشن سکول میں ادا کی گئی نماز جنازہ علامہ قاری ابوبکر نے پڑھائی۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں سیاسی، سماجی، مذہبی،اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔ مرحوم انتہائی نیک سیرت اور اچھے اخلاق کے مالک تھے اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے

اپنا تبصرہ بھیجیں