ڈاکٹر یوسف خشک نے اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (سنہرا دور): ملک کے معروف محقق ماہر لسانیات اور دانشور ڈاکٹر یوسف خشک نے اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین کی حیثیت سے تین سال کے لیے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ڈاکٹر یوسف خشک نے 2007میں ہائیڈل برگ یونیورسٹی (جرمنی)سے” جرمن سکالرز کی2006تک اردو زبان و ادب کے لیے کاوشیں“ کے موضوع پر پوسٹ ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ اس سے قبل ڈاکٹر یوسف خشک شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی ، خیر پور کے پرو وائس چانسلر تھے۔ ادبی حلقوں نے ڈاکٹر یوسف خشک کی بطور چیئرمین تعنیاتی پر ان کے لیےنیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں ادب کے فروغ اور ادیبوں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں