انقرہ میں مٹی کا طوفان، دن میں رات کا سماں

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں مٹی کے طوفان نے دن میں رات کا سماں کردیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق طوفانی ہواؤں سےہونے والے حادثات میں 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ آنے والے مٹی کے طوفان نے عمارتوں اور گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

انقرہ شہر میں طوفان کے باعث اندھیرا چھا گیا، جس سے لوگوں کے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔

محکمہ موسمیات نے شہر اور گردونواح میں گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں