ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کا مؤثر جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں استحکام کے لیے بھاری قیمت ادا کی ہے، ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیرِ صدارت جی ایچ کیو میں 236ویں کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران جیو اسٹریٹیجک امور علاقائی اور قومی سیکیورٹی ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ امن و استحکام کے لیے بھاری قیمت ادا کی ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کسی بھی کوشش کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے کہا کہ ملکی، علاقائی اور نظریاتی سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں