عیدالاضحیٰ مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار اور پنجاب حکومت کے مثالی اقدامات

تحریر : تابندہ سلیم ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن راولپنڈی ڈویژن
عیدالاضحیٰ مسلمانوں کے لیے بہت بڑا مذ ہبی تہوار ہے۔ لاکھوں فرزندان توحید ہر سال حضرت ابراہیم علیہ اسلام کی اللہ کی خوشنودی کے لیے دی گئی قربانی کی یاد تازہ کرتے ہوے بہترین صحت مند اور فربہ جانور قربان کرتے ہیں۔ ہر سال لاکھوں کی تعداد میں جانور اللہ کی راہ میں قربان کیے جاتے ہیں اور اللہ کے حکم کی بجا آوری کرکے ہم اپنے ہم وطنوں کو بہت سے ثمرات سے ہمکنار بھی کرتے ہیں۔ ہمارا غریب طبقہ جس نے سال بھر مہنگائی کی وجہ سے گوشت نہیں کھایا ہوتا انہیں گوشت مہیا ہوجاتا ہے ۔اس طرح سے بہت سارے شعبوں میں ترقی اور کاروبار بہترین ہو جاتا ہے۔ مال مویشی پالنے والے بھی سال کا منافع اچھا خاصا وصول کرتے ہیں ۔جانوروں کی کھالوں سے چمڑہ فیکٹریوں میں مصنوعات وسیع مقدار میں بنتی ہیں جن سے بھاری زر مبادلہ کمایا جاتا ہے ۔ٹرانسپورٹیشن میں خاطر خواہ اضافہ ہو جاتا ہے۔ قصائیوں کی چاندی ہوجاتی ہے منہ مانگے دام پر جانور ذبح کرکے خوب رقم بٹورتے ہیں۔ اس طرح سے ایک قربانی سے بیشمار فوائد حاصل ہوتے ہیں اور لاکھوں غریبوں کی ایک دعوت کا اہتمام ہو جاتا ہے اور لاکھوں لوگوں کے روزگار کا بھی بند و بست ہوجاتا ہے۔اس طرح سے اس عید پر مختلف شعبہ ہائے حیات میں عظیم ثمرات حاصل ہوتے ہیں۔
یوں تو ہر بقرہ عید پر آلائشوں اور جانوروں کے باقیات کو ٹھکانے لگایا جاتا ہے لیکن ہمیشہ کچھ دنوں تک یہ غلاظتیں اور آلائشیں گلی محلوں اور سڑکوں پر ہی پڑی رہتی ہیں اور تعفن پھیلاتی ہیں اور اہل علاقہ کے لیے مختلف بیماریوں کا باعث بنتی رہتی تھیں۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن والے نخروں سے آتے اور منہ مانگے پیسے لیکر بھی پورا کام نہیں کرتے تھے۔ لیکن موجودہ حکومت بلکہ یوں کہیں کہ بزدار حکومت نے اس بار عیدالاضحی پر قربانی کے باقیات کو بروقت اٹھوانے اور علاقے کی صفائی کے لیے مثالی اقدامات کیے ہیں اور عید کے تینوں دنوں میں کہیں بھی کھالیں اور الائشیں نظر نہیں آئیں۔ تمام اضلاع میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ لوکل گورنمنٹ ،میونسپل کارپوریشن ،اسسٹنٹ کمشنرز اور پہلی دفعہ کنٹونمنٹ بورڈ کو شامل کرکے راولپنڈی میں صفائی کے لیے ایک گرینڈ آپریشن کیا گیا اور ہر تحصیل میں ان کنٹونمنٹ بورڈ کے عملے نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بہت تعاون کیا جو قابل تعریف ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ہر ضلع میں شکایت سیل بناے گیے جن میں عوام کی شکایات پر فوری ایکشن کرتے ہوے ان شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا اور کسی علاقے میں آلائشیں باقی نہ رہیں۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نے عید کے پہلے تین دنوں میں سارے سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دیں جس کے نتیجے میں 3539ورکرز نے 24 گھنٹے کام کیا ۔وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے جاری ہدایات کے مطابق عید کے تینوں دن عملہ ہر وقت الرٹ رہا اور عوام کو کوئی شکایت کا موقع نہ دیا جس ہر وزیر اعلی نے تمام عملے کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔ پنجاب حکومت واقعا تعریف کی مستحق ہے۔
تمام شہریوں کو 1139 پر مفت کال کرنے کی سہولت دی گئی۔ عید کے پہلے روز راولپنڈی میں 3225 ورکرز نے راولپنڈی جبکہ 314 ورکرز نے ٹیکسلا، کہوٹہ، گوجرخان اور کلر سیداں میں اپنے اپنے فرائض انجام دیے. ای ڈبلیو ایم سی کی عید صفائی آپریشن میں 413 گاڑیاں استعمال ہوئیں جبکہ راولپنڈی شہر میں 12 مستقل اور 26 موبائل ٹرانسفر سٹیشن قائم کیے گئے. راولپنڈی میں کل 12497 ٹن ویسٹ مختلف تحصیلوں سے عید کے دنوں میں اٹھایا گیا. جن میں کینٹ بورڈ چکلالہ، کینٹ بورڈ کہوٹہ، کینٹ بورڈ کلر سیداں، کینٹ بورڈ گوجرخان، ٹیکسلا اورسوسائٹیز سمیت ہر جگہ سے آلایشییں اور غلا ظت اٹھا ئی گئیں اور سارا ویسٹ بروقت ڈمپ کیا گیا. راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پہلی بار اتنا گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ شکایت سیلز پر 368 شکایت درج ہوئیں جس پر فوری ایکشن کرتے ہوئےان شکایات کا ازالہ کیا گیا. راولپنڈی انتظامیہ نے مختلف جگہوں پر عوام کی آگاہی کیلئے اور صفائی کو ملحوظ رکھنے کیلئے سٹالز لگائے جن میں عوام کو لارج بیگز تقسیم کیے گئے جن میں وہ اپنے جانوروں کے باقیات رکھیں اور علاقے کو گندگی سے محفوظ رکھیں. پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار عید کے دنوں میں بروقت صفائی کے انتظامات مثالی تھے۔ اس شاندار کارگردگی پر وزیر اعلیٰ پنجاب بلاشبہ قابلِ ستائش اور شاباش کے مستحق ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں