پاکستان کے خلاف انگلینڈ کے 14 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

پاکستان کے خلاف انگلینڈ کے 14 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنے والے اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے، ٹیم میں جو رووٹ کپتان، جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومنیک بیس، اسٹورٹ براڈ اور روری برنز شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ٹیم میں زیک کراولی، سیم کرن، اولی پاپ، ڈوم سیبلی، بین اسٹوکس، کرس ووکس اور جو بٹلر بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 20 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں سرفراز احمد اور فواد عالم کے ساتھ ساتھ وہاب ریاض شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 میچوں کی سیریز اور طویل دورے کے پیش نظر 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

قومی ٹیم مینجمنٹ نے انگلینڈ کے خلاف 5 اگست سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے 20رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں افتخار احمد کو شامل نہیں کیا گیا۔

20 رکنی ٹیم میں یاسر شاہ اور شاداب خان کے ساتھ ساتھ کاشف بھٹی بھی موجود ہیں لیکن ان دونوں پر بائیں ہاتھ کے اسپنرز کو ترجیح دیے جانے کا کوئی امکان نہیں۔ ایسی صورت میں یاسر شاہ کے ہمراہ فواد عالم بطور اسپن باؤلنگ آپشن مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، اظہر علی(کپتان)، بابر اعظم، عابد علی، اسد شفیق، شان مسعود، امام الحق، محمد رضوان، سرفراز احمد، فواد عالم، شاداب خان، یاسر شاہ، کاشف بھٹی، فہیم اشرف، عمران خان سینئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس، سہیل خان، عثمان شنواری اور وہاب ریاض۔
خیال رہے کہ پاکستان اور انگلیند کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ پانچ اگست سے شروع ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں