سب نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ﷲ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے ہمیں سرخرو کیا، ایک طویل عرصے کے بعد پاکستان اور عالم اسلام میں ایک عید ہو گی۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فواد چوہدری نے لکھا کہ رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمٰن اور تمام اراکین بھی مبارک باد کے مستحق ہیں، تمام لوگوں نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا اور مشکل حالات میں عوام کو ایک عید کی خوشی ملی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج عیدالفطر منائی جائے گی۔ سیاسی رہنماؤں اور حکومتی شخصیات نے عوام سے عید سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں