سکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت

سکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ماجد حق میں بھی کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

ماجد حق نے اس بات کی تصدیق خود اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔ ذرائع کے مطابق 37 سالہ کرکٹر ان دنوں رائل ایلگزینڈریا ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انھیں امید ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو کر گھر چلیں جائیں گے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ انھیں یہ موذی وائرس لندن ٹیوب ٹرین میں سفر کرتے ہوئے منتقل ہوا۔

خیال رہے کہ ماجد حق 2006ء اور 2015ء کے عرصے کے دوران سکاٹ لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 54 ون ڈے اور 24 ٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ انشا اللہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں