جارجیا میں طوفانی ہوائیں، ایک شخص ہلاک

امریکی ریاست جارجیا کے شہر نیونین میں طوفانی ہواؤں سے املاک کو نقصان پہنچا اور گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

طوفان کے بعد مقامی افراد نے ریسکیو حکام کے ساتھ مل کر بحالی کا کام شروع کردیا۔

ادھر امریکی ریاست الاباما میں 7 مختلف مقامات پر آندھی اور بگولوں نے تباہی مچائی۔ بگولوں کی زد میں آتے ہوئے کم سے کم 5 افراد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں