ملک میں گزشتہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کی بڑی کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ سامنے آیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 350 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاو ایک لاکھ 30 ہزار 350 روپے ہوگیا ہے۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 300 روپے اضافے سے ایک لاکھ 11 ہزار 754 روپے ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 22 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 977 ڈالر فی اونس ہے۔