عوام کیلئے خوشخبری، پاکستان کرکٹ بورڈ کا پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرانے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020ء کے بقیہ میچز کو دوبارہ پلے آف مرحلے کے مطابق کروایا جائے گا۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے بقیہ میچز کو دوبارہ پلے آف مرحلے کے مطابق کروائے جائیں گے، کرونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے ایونٹ کے پلے آف مرحلے کو سیمی فائنلز اور فائنل میں بدلا۔ ایونٹ کے ناک آؤٹ میچز کو کورونا کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کا میلہ پھر سے سجے گا، پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز ملتوی کیے ہیں منسوخ نہیں کیے گئے۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 2020ء کے باقی میچز ضرور کھیلے جائیں گے اور ایونٹ کے بقیہ میچز پرانے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے پلے آف مرحلے میں کھیلے جائیں گے۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں کی موجودگی کو دیکھ کر پی ایس ایل کے باقی میچز کروائے جائیں گے، پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنلز اور فائنل میچ کرونا وائرس کے باعث ملتوی کر دیے گئے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں