بھارت میں شدید بارش، سیلاب سے تباہی

بھارت میں موسلادھار بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، سیلابی پانی میں بہہ جانے والے درجنوں مویشیوں سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست گجرات میں تیزبارش کے بعد سیلابی صورت حال ہے، سیلاب میں بہہ جانے والے کئی مویشیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین گہرے دکھ کا اظہار کررہے ہیں۔

سیلاب کے باعث ریاست کے مختلف گاؤں دوب چکے ہیں، پانی کے تیز بہاؤ کے بعد تغیانی آچکی ہے جبکہ سیلاب کے باعث کئی مکانات کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں