چکوال میں تیز بارشیں، مختلف واقعات میں 12 افراد جاں بحق

چکوال اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش سے نقصانات ہوئے ہیں اور مختلف واقعات میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق چکوال کے قصبے لکھوال میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر واقعات میں 8 افراد جان سے گئے۔

پاک فوج خوشاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کیلئے پہنچ گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حالیہ بارشوں سے ضلع خوشاب کے 10 سے زائد گاؤں متاثر ہیں۔

کشمور کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ تیز ہے جبکہ کچے کے علاقے زیر آب آگئے ہیں اورلوگوں نے نقل مکانی شروع کردی۔

دوسری جانب بدین میں نہر میں شگاف سے زیرآب آنے والے دیہات کے مکین اب تک پریشان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں