حب: شاہ نورانی ، زائرین کی بس الٹنے سے 5 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے شاہ نورانی سے کراچی آنے والے زائرین کی بس الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 5 افراد جاں بحق اور 24 سے زیادہ زخمی بھی ہوئے، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق کراچی سے ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوار کی شب ویراب کے قریب بس الٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 24 سے زائد زخمی ہونے والوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب اور عباسی شہید اسپتال کراچی منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زائرین کا تعلق کراچی کے علاقے کورنگی سے بتایا جاتا ہے جو شاہ نورانی درگاہ کی زیارت کر کے واپس کراچی آرہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں