شناختی کارڈ کی شرط 30جون تک مؤخر کی جائے: لاہور چیمبر

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ خریداروں کے قومی شناختی کارڈ ظاہر کرنے کی شرط 30 جون تک مؤخر کرے کیونکہ موجودہ حالات اس کے لیے سازگار نہیں ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے کہا کہ کرونا وائرس نے کاروباری و معاشی سرگرمیوں کو بہت بری طرح متاثر کیا ہے، مارکیٹوں میں ہوکا عالم ہے، گاہک نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس کے باوجود تاجر حکومت کو سپورٹ اور اشیائے ضرورت کی سپلائی برقرار رکھ کر اپنا قومی فریضہ بخوبی ادا کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی شناختی کارڈ کی شرط 30جون تک مؤخر کرنا ایک بہت بڑا ریلیف ہوگا۔ لاہور چیمبر کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پوری طرح متحرک ہے ، حال ہی میں ایک کروڑ روپے کا ریلیف فنڈ قائم کیا گیا ہے ، لاہور چیمبر اپنی یہ کاوشیں جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں