کراچی میں گرد آلو ہوائیں چلیں اور چل کر تھم گئیں

کراچی میں گرد آلو ہوائیں چلیں اور چل کر تھم گئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوائیں 39 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں۔

شہر میں رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے، اس کے ساتھ سندھ کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش بھی ہوئی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں مون سون کا بارش برسانے والا سسٹم کل یا رات میں داخل ہوگا۔

کراچی سمیت سندھ میں منگل تک بارشیں متوقع ہیں ، تیز بارش سے شہروں میں سیلابی صورتحال کا بھی خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں